جمعرات , 25 اپریل 2024

چئیرمین نیب کی زندگی کو شدید خطرات لاحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی اداروں نے چئیر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جان کو لاحق خطرے کے باعث نقل و حرکت محدود کرنے کی تلقین کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حوالے سے سیکورٹی اداروں نے ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

سیکورٹی اداروں کی جانب سے اسی باعث جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو فوری محدود کر دیں۔ جبکہ اپنے ساتھ اضافی سیکورٹی کا انتظام بھی کریں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے سربراہ کی زندگی کو لاحق خطرات کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک میں احتساب کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔اس احتسابی عمل کے دوران خاص طور پر مسلسل 10 سال تک پاکستان پر بنا کسی روک ٹوک کے حکومت کرنے والی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نشانے پر ہیں۔

اسی وجہ سے دونوں جماعتوں کی جانب سے نیب اور چئیرمین نیب کو آئے روز شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔یہ بھی واضح رہے کہ موجودہ چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تعیناتی بھی ان ہی دونوں جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر کی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …