جمعہ , 26 اپریل 2019

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہزادی کونین حضرت فاطمہ(س) کی عزاداری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران، عراق، لبنان، شام، پاکستان، ہندوستان اور کشمیر میں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جاری و ساری ہے، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے موقع پرمجالس عزا اور ماتمی جلوس برآمد کئے جار ہے ہیں جن میں لاکھوں عزادارشرکت کررہے ہیںاور نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر کے حضرت امام زمانہ (عج) کو پرسہ دے رہے ہیں۔

3 جمادی الثانی کو بی بی فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا کی شھادت کے موقع پر مجالس عزا سے جید علماء کرام اور ذاکرین خطاب فرما رہے ہیں، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بی بی کی مظلومانہ شہادت کا ذکر کرتے ہوئے بی بی کی زندگی میں رسول اللہ اور شیرخدا حضرت علیؑ کے کردارپر بھی روشنی ڈالی۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلی الہی تعلیمات کی حامل بنیں۔ شہزادی کونین علوم الہی کے سرچشمے سے سیراب ہوئی تھیں اور یوں آپ خدا وندعالم کی مقربین میں سے تھیں۔ حکام وقت کے بے پناہ مظالم کی وجہ سے ایک روایت کے مطابق تیرہ جمادی الاول گیارہ ہجری قمری اور ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی عمر میں شہید ہوگئیں۔

یہ بھی دیکھیں

جو بائیڈن 2020 کے امریکی انتخابات میں صدارتی امیدوار ہوں گے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب …