بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا میں 5 میچز کی سیریز 22 سے 31 مارچ تک یو اے ای میں ہوگی، پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 22 اور دوسرا 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرامیچ 27 مارچ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جب کہ چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ 29 اور31 مارچ کودبئی میں شیڈول ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی ،اس کے علاوہ آسٹریلیا کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی پیش کش کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …