ہفتہ , 20 اپریل 2024

قبلہ اول کا دفاع نہ کرنے کے تمام تر ذمہ دار عرب ممالک کی حکومتیں ہیں: خطیب مسجد اقصیٰ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد اقصیٰ میں‌ جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں الشیخ محمد حسین نے کہا کہ جو عرب ممالک فلسطینیوں کے حقوق کی بات نہیں کرتے اور نہ قبلہ اول کا دفاع ان کی ترجیح میں شامل ہے ان کا سفارتی بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ محمد حسین نے قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حوالے سے عرب ممالک کے منفی کردار پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع اور فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی میں نامی اور کوتاہی کے تمام تر ذمہ دار عرب ممالک کی حکومتیں ہیں۔

مسجد اقصیٰ میں‌ جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں الشیخ محمد حسین نے کہا کہ جو عرب ممالک فلسطینیوں کے حقوق کی بات نہیں کرتے اور نہ قبلہ اول کا دفاع ان کی ترجیح میں شامل ہے ان کا سفارتی بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔ القدس اور مسجد اقصیٰ کا دفاع صرف باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ممکن ہے اور عرب ممالک صرف زبانی دعوے کرتے ہیں۔انہوں‌ نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول اور فلسطین کے حوالے سے لاپرواہی کا مظاہرہ کرنےوالے عرب ممالک سے اپنے سفیر واپس بلائے۔

ادھر کل جمعہ کے روز ۵۰ ہزار فلسطینیوں‌نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔ نمازیوں کی شناخت پریڈ کی گئی اور انہیں زدو کوب کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …