جمعہ , 26 اپریل 2019

لبنانی قوم کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے،ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ہم لبنانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور لبنان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے دورے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم عالمی سامراجی طاقتوں کی عداوت اور دشمنی کے باوجود علاقائی قوموں خاص طور پر فلسطینی اور لبنانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران لبنان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔ اس ملاقات میں لبنان کی سیاسی و سماجی شخصیات اور نمائندوں نے انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب : 37 بے گناہوں کے سر قلم کئے جانے کے خلاف احتجاج

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے سماجی کارکنوں اور عوام کی …