جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ، سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسلامی فوجی کے اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں وفد بھی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہے جو پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …