بدھ , 21 اگست 2019
تازہ ترین

آرمی چیف سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات

راوپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امن واستحکام پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے کمانڈر انچیف راحیل شریف نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے فوجی اتحاد کے اقدامات کو بھی سراہا۔

یہ بھی دیکھیں

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک،2 بنکرز تباہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب …