جمعہ , 26 اپریل 2019

سعودی عرب پاکستان کے لیے ایک بڑا مالیاتی پیکیج مہیا کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب پاکستان کے لیے ایک بڑا مالیاتی پیکیج مہیا کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے جس کے ذریعے مشکلات کی شکار پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تقریباً دس ارب ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری میں بڑا حصہ سعودی عرب کی اس ریفائنری پر خرچ ہوگا جسے گوادر کی پاکستانی بندرگاہ میں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے ولی عہد محمد بن سلمان کے دو قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا تھا، سعودیہ نے 6.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

نیب اصلاحات پر مذاکرات، نیا بل لانے پرحکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں اصلاحات پر مذاکرات …