ہفتہ , 20 اپریل 2024

کشمیر میں جھڑپیں، بھارتی کمانڈو سمیت 2 فوجی ہلاک، 3 زخمی

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں ایک کمانڈو سمیت دوبھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ واقعے میں ایک حریت پسند بھی شہید ہوا۔ضلع پلواما کے شہر رتنی پورہ میں حریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں ایک کمانڈو سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے صبح 3 بجے گاؤں کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔

غیر اعلانیہ کرفیو جیسی صورتحال کے سبب عام شہریوں کو کھانے پینے کے سامان تک رسائی بھی ناممکن بنا دی گئی ہے، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی جس کے باعث بھارتی محاصرے میںپھنسے کشمیری ایک دوسرے سے رابطے سے بھی قاصر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …