بدھ , 24 اپریل 2019

افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔ان افراد نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔

ذمہ دار ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارت پیٹرولیم میں ڈاکا مارا گیا اس لیے وزیرتبدیل ہوا: مشیر اطلاعات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے …