اتوار , 17 فروری 2019

وزیراعظم آج ٹرین ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کریں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے تیزی سے ترقی کے سفر پر گامزن ہے اسی مقصد کے لیے وزیراعظم عمران خان آج ٹرین ٹریکنگ سسٹم کا افتتاح کریں گے۔انچارچ ٹرین ٹریکنگ سسٹم مدثر زیدی کے مطابق مسافر ٹرینوں میں آج سے ٹریکنگ سسٹم کام شروع کردےگا اور وزیراعظم عمران خان باضابطہ طور پر آج اس سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

مدثر زیدی کے مطابق ٹریکنگ سسٹم سے معلوم کیا جاسکے گا ٹرین کس مقام پر موجود ہے اور منزل پر کب تک پہنچے گی۔انچارچ ٹرین ٹریکنگ سسٹم کا مزید کہنا ہے کہ عوام چاہیں تو اپنے موبائل فون پر ٹرین کی آمد سے قبل کا الارم بھی لگا سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حسین حقانی کی گرفتاری ریاست کا کام ہے؛ سپریم کورٹ نے میمو گیٹ اسکینڈل نمٹا دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے میمو گیٹ اسکینڈل نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ حسین حقانی ...