جمعہ , 26 اپریل 2019

صہیونیوں کی طرف سےقبلہ اول کی بے حرمتی جاری

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)یہودی آباد کاروں کی جانب سے پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل پیر کو53 یہود آباد کارتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے بتایا کہ سوموار کویہودی آباد کارپولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سےروکنے کی کوشش کی تو صہیونی فوج اور پولیس اہلکاروں‌نے ان پر تشدد کیا اور یہودی آبادکاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔ اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔

نامہ نگار کے مطابق یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر یلغار کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوگئی۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز یلغار کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جار ہی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفرتی تعینات ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صدی کی ڈیل اور متبادل وطن صہیونی جھانسے ہیں : الحیہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل …