ہفتہ , 20 اپریل 2024

ڈی آئی خان: پولیس وین پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

ماہڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقہ ماہڑہ کے قریب دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایس ایچ او کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ڈی آئی خان کے تھانے پروآ کی وین پر فائرنگ میں ایس ایچ او طاہر نواز زخمی جبکہ ان کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس کے 4 جوان میرباز، سرفراز، آصف اور ڈرائیور جاوید شہید ہو گئے۔واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں یاسین اور حمید نامی 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈیرہ اسمعیل خان کے ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انڈس ہائی وے پر ماہڑہ کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپے بیٹھے تھے جنہوں نے پولیس وین پر اچانک حملہ کیا۔

ان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور گھنی جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …