جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی شہری نے حملہ آور پہاڑی تیندوے کو ہاتھوں سے مارڈالا

بولڈرسٹی، امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں جاگنگ میں مصروف ایک شخص نے حملہ آور رتیندوے سے زخمی ہونے کے باوجود اسے ہلاک کردیا۔ یہ عمل اس نے خود کو بچانے کے لیے کیا جس میں ماؤنٹین لائن کا ایک بچہ مارا گیا ہے۔اس شخص کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے تاہم اتنا کہا گیا ہے کہ بولڈرمیں واقع ہارس ٹوتھ ماؤنٹین پارک جاگنگ کے دوران ایک شخص نے اپنے عقب میں کسی جانور کے غرانےکی آواز سنی اور جیسے ہی اس نے مڑ کر دیکھا تو ایک پہاڑی تیندوا اس پر حملہ آور ہوچکا تھا۔

جانور نے اسے چہرے اور کلائی کو زخمی کردیا لیکن اس نےہمت نہیں ہاری ۔ کولاراڈو اینڈ وائلڈ لائف نارتھ ایسٹ ریجن کے مطابق شخص زخمی ضرور ہوا ہے لیکن اس کی جان کو اب کوئی خطرہ نہیں ۔ تاہم وائلڈ لائف اہلکاروں نے نوعمر چیتے کی لاش ڈھونڈ نکالی جس کا وزن 80 پونڈ بتایا جارہا ہے۔

اگرچہ جانور کی لاش کا معائنہ کیا جائے گا لیکن ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گلا یا دم گھٹنے سے مرا ہے۔ دوسری جانب وائلڈ لائف اہلکاروں نے مشورہ دیا ہے کہ اگر ماؤنٹین لائن کا سامنا ہوجائے تو دوڑنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ دوڑنے سے جانور آپ کو شکار سمجھتے ہوئے آپ کےپیچھے دوڑنے لگتا ہے۔

جانور کے ایک اور ماہر نے بتایا کہ اس درندے کو پیٹھ دکھانے کے بجائے پورے قد سے کھڑے ہوں، ہاتھوں کو بلند کیجئے اور اگر جیکٹ پہنی ہے تو اسے کھول دیجئے۔ اس طرح جانور سمجھتا ہے کہ آپ اس کے شکار نہیں بلکہ خود اس کے لیے کوئی خطرہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …