بدھ , 24 اپریل 2024

افغانستان میں غیر ملکی افواج کے حملوں کے خلاف مظاہرہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان صدر اشرف غنی کے جلسے کے دوران مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے افغانستان اور غیر ملکی افواج کے حملوں میں شہریوں کے قتل عام کے خلاف نعرے لگائے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی مشتعل افراد کے مظاہرے کی وجہ سے تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

اس سے قبل ننگر ہار ہی میں خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو افغانستان میں اپنا دفتر کھولنے کی پیش کش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت طالبان کو کابل، قندھار یا ننگرہار کہیں بھی ان کا دفتر دے سکتی ہے، افغانستان میں پائیدار امن واپس لائیں گے۔ادھر افغان صدر کی پیش کش پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان دوحہ سیاسی دفتر کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی حمایت چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …