ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی مقابلے میں پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ دوسری بہترین ایپ قرار

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں منعقد عالمی گورنمنٹ کانفرنس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپلیکیشن نے بہترین ایپلیکیشنز کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔مذکورہ کانفرنس میں 87 ممالک سے 4 ہزار 646 ایپلیکیشنز مقابلے کے لیے میدان میں اُترے، فائنل مقابلے کے لیے 21 اپلیکیشنز کو 7 مختلف کٹیگریز میں منتخب کیا گیا، ہر کیٹیگری میں تین تین اپلیکیشنز کے مابین مقابلہ ہوا۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل کا انتخاب سرکاری امور و عوامی فلاح و بہبود کے لیے بنائے گئے اپلیکیشنز میں ہوا، گزشتہ سال عالمی مقابلے کا فاتح بھارت تھا۔پاکستان سیٹیزن پورٹل اپلیکیشن کو لانچ ہوئے ابھی 100 دن ہی گزرے ہیں اور اسے ابتدا ہی میں عالمی اعزاز حاصل ہونا کانفرنس میں شریک ممالک کے لیے حیران کن تھا۔

اس وقت پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپلیکیشن آئی ٹی شعبے میں دنیا بھر کے لیے ایک نیا موضوع بن گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے اسٹور پر دنیا کے 7 بہترین ایپلیکیشنز کیٹیگری میں شامل ہوگئی ہے۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل پراڈکٹیویٹی کی کٹیگری میں ساتویں پوزیشن پر موجود ہے، عوام کی طرف سے ایپلیکشن کو 28 ہزار اسٹارز ملے ہیں۔اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے ایپلیکیشن میں رجسٹریشن کی ہے اور یہ سلسلہ بتدریج جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …