جمعرات , 15 اپریل 2021

برازیل ہیلی کاپٹر حادثہ: معروف نیوز، پائلٹ سمیت ہلاک

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف نیوز اینکر بوئیچاٹ اپنے مقبول ترین مارننگ شو کی ریکارڈنگ کرکے واپس جا رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آ گیا۔ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا ہوا نیچے آیا اور مرکزی شاہراہ پر مال بردار ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں نیوز اینکر اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ رِنگ روڈ پر پیش آیا جہاں سے گزرنے والے لاری سے ہیلی کاپٹر ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور ایوارڈ یافتہ 66 سالہ نیوز اینکر رکارڈو بوئیچاٹ ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جب کہ پائلٹ اور نیوز اینکر کی لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔لاری ڈرائیور نے اپنے بیان میں بتایا کہ معمول کی رفتار کے ساتھ رنگ روڈ پر جا رہا تھا کہ ہیلی کاپٹر اچانک سے نیچے آتے ہوئے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا اور مجھے معمولی زخم بھی آئے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …