ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی فوجیوں نے جنوبی یمن کے صوبے المہرہ کے علاقے الحوف سے پسپائی اختیار کرلی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی فوجیوں نے جنوبی یمن کے صوبے المہرہ کے علاقے الحوف سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے کے عوام کے پے در پے مظاہروں اور احتجاج کے بعد آخر کار سعودی فوجی الحوف میں اپنا فوجی اڈہ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ یمن کے عوام اپریل دوہزار اٹھارہ سے مسلسل اس علاقے میں سعودی فوجیوں کی موجود گی کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان کے علاقے مدافن میں آٹھ سعودی فوجیوں کو گھات لگا کر ہلاک کردیا ہے۔ادھر مغربی یمن کے صوبے حجہ کے علاقے میدی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سعودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …