ہفتہ , 20 اپریل 2024

فالتو اشیا سے آوارہ جانوروں کا گھر بنانے والا فنکار

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے رحم دل نوجوان فنکار سڑکوں پر دربدر پھرنے والے جانوروں کے لیے کئی ماہ سے آرام دہ اور محفوظ گھر بنارہے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ جانوروں نے ان کے تیار کردہ گھروں کو بہت پسند بھی کیا ہے۔ایمریلڈو سِلوا گزشتہ ڈیڑھ سال سے پرانے ٹائروں کو درمیان سے کاٹ کر ان میں گدے بچھا کر جانوروں کے لیے آرام دہ رہائش گاہ تیار کر رہے ہیں اور اس کامیابی کے بعد وہ مزید اس کام کو جاری رکھنا چاہیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایمریلڈو پرانے ٹائروں کو رنگ کرکے انہیں ایسی شکل دیتے ہیں کہ انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔

اب ان کے بنائے ہوئے گھر پورے برازیل میں مشہور ہورہے ہیں اور انہیں فروخت کرکے وہ اضافی آمدنی بھی کمارہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آرام دہ گھر دیکھ کر ہر شخص انہیں اپنے جانوروں کے لیے خریدنا چاہتا ہے اور یوں وہ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہے ہیں۔

ایمرلڈو نے اپنے گھر کے عقب میں ایک گیراج میں کارخانہ لگا رکھا ہے۔ وہ سڑکوں سے پرانے ٹائر اٹھاکر لاتے ہیں اور پہلے ان کی گرد صاف کرکے انہیں دھوتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ٹائر کو درمیان سے کاٹ کر ان پر دیدہ زیب رنگ دیتے ہیں۔ آخری مرحلے میں وہ اس میں فوم بچھاکر اسے جانور کے لیے تیار کردیتے ہیں۔ایمرلڈو کی عادت ہے کہ وہ کتے اور بلی کا نام اس کے گھر پر ضرور لکھتے ہیں تاکہ جانور کا حقِ ملکیت بھی واضح ہوسکے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …