جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو کا ہندو مذہب سے اختلاف کا اظہار

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ہندو مذہب سے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا ہے کہ کوئی گائے کسی کی ماتا (ماں) نہیں ہوسکتی۔سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ‘ذرا سوچیئے کہ کوئی جانور کسی انسان کی ماتا کیسے ہوسکتی ہے ، کیا آپ کے پاس دماغ ہے ، یا گوبر بھرا ہوا ہے ؟’۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں لوگ بیف (گائے کا گوشت) کھاتے ہیں، میں نے خود بھی کیرالہ میں بیف کھایا ہے ۔ بھارت میں آج بھی نچلی ذات کے افراد سے تعصب برتا جارہا ہے اور پڑھے لکھے لوگ بھی اس برائی میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …