جمعرات , 25 اپریل 2024

فلپائنی صدر پر تنقید؛ خاتون صحافی گرفتار

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے صدر رودریکو دوترتے کی سخت ناقد صحافی ماریہ ریسسا کو سائبر کرائم کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ایک نیوز ویب سائٹ کی مالک اور معروف صحافی ماریہ ریسسا کو ملک کے صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کرلیا۔

فلپائن نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن نے معروف صحافی کی گرفتاری پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کی نیوز ویب سائٹ ریپلر سائبر جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔ ’ملزمہ‘ کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب نیوز ویب سائٹ ریپلر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافی کی گرفتاری 2012 میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ آزادی اظہار رائے پر قدغن کی بدترین مثال ہے۔

اس نیوز ویب سائٹ نے فلپائن میں صدر کے حکم پر شروع کیے گئے منشیات فروشوں کے خلاف بے رحم آپریشن کے دوران ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اجاگر کیا تھا جس پر ویب سائٹ کو عالمی شہرت حاصل ہوئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …