جمعرات , 23 مئی 2019

ایران میں دہشت گردانہ حملہ؛ 27 اہلکار شہید 13 زخمی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں خاش – زاہدان روڈ پر سرحدی محافظوں کی بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق سپاہ پاساران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے قدس ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وہابی تکفیری دہشت گردوں نے ایران کے سرحدی محافظوں کی بس کو خاش – زاہدان روڈ پر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کے ذریعہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔

سپاہ کے بیان کے مطابق سرحدی محافظ اپنی ماموریت مکمل کرکے اپنے اپنے وطن جاررہے تھے جنھیں وہابی تکفیری دہشت گردوں نے خاش – زاہدان روڈ پر اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے دھماکہ خيز مواد سے بھری ایک گاڑی کو سرحدی محافظوں کی بس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ایرانی سپاہ کے پختہ اور مضبوط عزم میں کوئی خلل ایجاد نہیں ہوگا۔ ایرانی سپاہ ملک اور قوم کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ بیان میں شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گيا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس، جرمنی اور فرانس کے سربراہوں کا ایٹمی معاہدے کے تحفظ پر زور

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس، جرمنی اور فرانس کے سربراہوں نے سہ فریقی ٹیلی فونک کانفرنس میں …