جمعرات , 23 مئی 2019

غزہ میں 10 ہزار شہریوں کو ملازمتیں دیں گے:اقوام متحدہ کا اعلان

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے انکشاف کیا ہے کہ ‘یواین’ غزہ کی پٹی میں نئی تعمیراتی اور دیگر منصوبوں پر جلد کام شروع کرے گی جس کے نتیجے میں‌غزہ میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور کم سے کم 10 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

‘یو این’ مندوب نے ان خیالات کا اظہارغزہ میں‌ منعقدہ ‘فلسطین یوتھ سربراہ کانفرنس برائے 2030’ سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی پٹی میں معیشت کی بہتری کے لیے متعدد منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔ اگرچہ یہ کوئی بڑا ہدف نہیں مگر ہم غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرے کے اثرات کم کرنے عن قریب نئے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

میلاڈینوف نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں آنے والے ہفتوں کے دوران عالمی بنک اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے ‘یو این ڈی پی’ کے تعاون سے نئے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی نوجوان مجھ سے غزہ میں‌بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سوال پوچھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے غزہ میں 10 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

روس، جرمنی اور فرانس کے سربراہوں کا ایٹمی معاہدے کے تحفظ پر زور

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس، جرمنی اور فرانس کے سربراہوں نے سہ فریقی ٹیلی فونک کانفرنس میں …