ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام ممتاز عالم دین کو حراست میں لے لیا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتاز عالم دین الشیخ ولید صیام کو پرانے بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان کے گھر سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے ایک عہدیدار رضوان عمرو نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج اور انٹیلی جنس اداروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب خان الزیت کے مقام پر الشیخ صیام کے گھر پرچھاپہ مارا اور گھر میں گھس کرخواتین اور بچوں کو ہرساں کیا گیا۔

قابض فوج نے گھر میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔بعد ازاں الشیخ ولید صیام کو ہتھکڑی ڈال کر ایک فوجی جیپ میں ڈالا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …