منگل , 19 مارچ 2019

لندن میں مقیم ضعیف خاتون نے موت سے پہلے اسلام قبول کرلیا، ویڈیو وائرل

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت میں مقیم ایک ضعیف خاتون کے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اسلام قبول کرلیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس ویڈیو میں خاتون کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے اور اسلام قبول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے علاوہ دیگر سائٹس پر بھی زیادہ سے زیادہ شیئر کیا گیا۔

اس ویڈیو میں خاتون کو کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرتے اور کلمے کا ترجمہ پڑھتے ہوئے بھی سنا گیا۔فیس بک پر جاری پوسٹ کے مطابق ضعیف خاتون ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مدد کے لیے پکار رہی تھیں۔ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا کہ میں جیسے ہی ان کے پاس گیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں، کیا تم میری مدد کر سکتے ہو؟

ضعیف خاتون نے موت سے پہلے اسلام قبول کرلیا، ویڈیو وائرل

ضعیف خاتون نے موت سے پہلے اسلام قبول کرلیا، ویڈیو وائرل

Gepostet von Iblagh News am Donnerstag, 14. Februar 2019

جس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے ضعیف خاتون کو کلمہ پڑھا کر انہیں اسلام قبول کروایا، جس کے بعد وہ پر سکون انداز میں ابدی نیند سو گئیں۔پوسٹ کے آخر میں یہ بھی تحریر تھا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی شخص کو رہنمائی عطا کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تو کوئی بھی اس شخص کو بھٹکا نہیں سکتا۔

اس پوسٹ کے مطابق ضعیف خاتون اسلام قبول کرنے کے فوری بعد ہی خالق حقیقی سے جا ملیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بلا شبہ اسلام ہی سچا مذہب اور دین حق ہے۔ تاقیامت کئی لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوتے رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بھکاری عام شہریوں سے زیادہ امیر ہوتے ہیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں بھکاریوں کی حالت زار جاننے اور ان کے مسائل سمجھنے ...