جمعرات , 25 اپریل 2024

خطے میں دہشت گردی کی اصل جڑ امریکہ اورغاصب صہیونی حکومت ہے:ڈاکٹر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر نے جمعرات کے روز تہران میں دورہ روس پر روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دورہ روس میں روسی اور ترک ہم منصبوں کے ساتھ گفتگو کریں گے.اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کی حالیہ کارروائی کو دشمنوں کی بے بسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کی اصل جڑ امریکہ اورغاصب صہیونی حکومت ہے ۔

صدر مملکت حسن روحانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاں نثاروں پر دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے کو دشمنوں کی بے بسی کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بعض ممالک بھی خطے میں امریکہ اورغاصب صہیونی حکومت کی دہشتگردی کی حمایت کر رہے ہیں ۔

صدر مملکت نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر ہونے والے خود کش حملے کے شہداء کے اہل خانہ بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج سے تعزیت کا اظہار کیا.انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کی جانب سے ایرانی قوم کے خلاف ایسی شیطانی سازشیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا جائے گا ۔

ڈاکٹرحسن روحانی نے بعض ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور دہشتگردوں کو اپنی سرزمین دوسرے پڑوسیوں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں ۔

ایران کے صدر نے اپنے دورہ روس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی اور ترک صدور کے ساتھ چوتھی نشست میں شرکت کے لئے سوچی جارہے ہیں جہاں وہ آستانہ امن عمل کے تحت شام میں قیام امن اور مذاکرات سے متعلق بات چیت کریں گے ۔واضح رہے کہ کل شام زاہدان،خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر جیش ظلم کے تکفیری دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے ۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …