اتوار , 17 فروری 2019

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایران میں خودکش حملے پر بیان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے رزمندگان اسلام کی بس پر خودکش حملہ کر کے سرحدوں کا دفاع کرنے والے بعض اہلکاروں کو زاہدان،خاش شاہراہ پر شہید و زخمی کردیا۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عوام سے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے جشن میں عالمی سامراج کے گماشتوں کو ہونے والی شکست کے بعد استکباری طاقتوں اور تسلط پسندوں سے وابستہ خفیہ ایجنسیوں نے ایرانی عوام کی خوشیوں کو خراب کرنے کے مقصد کے تحت آج شام زاہدان،خاش شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار شہید و زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ بزدل تکفیری دشمنوں نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی سے بس پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے 20 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران ؛سنی عالم دین کی پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر حملے کی مذمت؛3 روزہ سوگ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان ...