جمعرات , 23 مئی 2019

چوہدری برادران بھی نیب کے ریڈار پر؛ تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری برادران سمیت حنا ربانی کھر اور صدیق الفاروق کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پی پی رہنما حنا ربانی کھر اور غلام ربانی کھر کے خلاف 2 انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کےصدیق الفاروق کے ساتھ ساتھ سابق ایم ڈی بیت المال شیخ عابد وحید کے خلاف بھی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نیب اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف 3 تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی، پرائیویٹ سیکریٹری اور دیگر کے خلاف معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سابق چیئرمین سی ڈی اےکامران لاشاری اور دیگر افسران کےخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ سابق سیکریٹری شاہد رفیقی کے خلاف ریفرنس کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان سے ہے۔چیئرمین نیب نے افسران کو ہدایت دی ہےکہ نیب افسران اپنے فرائض ایمانداری، میرٹ، شفافیت اور قانون کےدائرےمیں رہتے ہوئے انجام دیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …