جمعرات , 23 مئی 2019

مولانا فضل الرحمان حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار؛ دھرنے کا فیصلہ

خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی متحدہ مجلس عمل سے مشاورت کے بعد اسلام آباد دھرنے اور ملین مارچ کا اعلان کریں گے۔مولانا فضل الرحمان خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بنانے والوں کو برے حالات کا خوب اچھی طرح اندازہ ہو چکا ہے، بھیک مانگنے سے حکومتیں نہیں چلتیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مشترکہ طور پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ارادہ کیا ہے، جس کے لیے وہ ایک ملاقات بھی کر چکے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان اب مل کر سیاست کی چومکھی لڑائی لڑیں گے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ کہ مولانا فضل الرحمان مارچ میں ملین مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، اسلام آباد پہنچنے کے بعد طے کیا جائے گا کہ دھرنا دینا ہے یا صرف احتجاج سے حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہے۔ملین مارچ میں دوسری سیاسی جماعتوں کی شمولیت سے حکومت کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …