جمعرات , 18 اپریل 2024

سعودی ولی عہد کوآج پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزازنشانِ پاکستان دیا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، صدر ڈاکٹرعارف علوی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا اور شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان آج سہ پہر3 بجے دورہ مکمل کرکے روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین معزز مہمان کو نورخان ایئربیس سے رخصت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان اورآرمی چیف نے نورخان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے، وہ گاڑی ڈرائیو کرکے وزیراعظم ہاؤس لے کر گئے، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو21توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔

وزہراعظم عمران خان کی جانب سے دیے گئے عشایے میں خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوش ہوں، ہمارے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے مسائل جل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

پاک سعودی عرب مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب منعقد ہوئی واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا ولی عہد بنے کے بعد سعودی عرب کے مشرقی ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں پاکستان پہلا ملک ہے جہاں انہوں نے دورہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …