جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، علی لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو زاہدان کے حالیہ دہشتگرد حملے پر جواب دینا ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نےآج اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہدان، خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے ہماری قوم کو غم میں مبتلا کیا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سرزمین میں دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت اور سازشوں پر جوابدہ ہونا ہوگا اور پاکستان اس مسئلے میں غیر ذمہ دارانہ رویہ نہیں اپنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کے احترام کے باوجود اس قسم کی کارروائیاں ایران و پاکستان کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسی طرح وارسا میں ایران مخالف اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وارسا اجلاس امریکہ اور صیہونی حکومت کا عجلت میں لیا گیا فیصلہ ہے اور اس کا تکراری اور بے معنی تقاریر کے علاوہ اور کوئی نتیجہ نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …