جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکہ میں ایمرجنسی کے نفاذ پر احتجاج جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے مخالفت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے قانونی امور کے کمیشن کے ڈیموکریٹ رکن جیری نڈلر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے ملک کا نظم و نسق چلانے کے لئے تینوں بنیادی قوتوں کے اصول کو نقصان پہنچے گا۔انھوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کا کمیشن میں جائزہ لیا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے بجٹ فراہم نہ کئے جانے کے مسئلے پر جاری اختلاف تناظر میں جمعے کے روز ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حائل دیوار کی تعمیر کا مقصد تارکین وطن کا امریکہ میں داخلہ روکنا ہے۔

ایمرجنسی کے اعلان کے تحت حکومت، عدلیہ اور مقننہ کے قوانین کو معطل یا تبدیل کر سکتی ہے۔ اس قسم کی ایمرجنسی کا اعلان جنگ اور یا بڑے قدرتی آفات کے مواقع پر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …