ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی آمد پر بھرپور احتجاج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اب سے کچھ دیر قبل خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں جبکہ ان کے پاکستان پہنچتے ہی بھرپور احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچتے ہی سول سوسائٹی اور انسانی حقوق سمیت مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹویٹر اور فیسبک پر احتجاج کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اپنی پروفائلز پر معروف صحافی جمال خاشقجی کی تصویر لگاکر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ بعض صارفین کی جانب سے سعودی عرب کی بمباری سے جاں بحق ہونے والے یمنی بچوں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …