منگل , 23 اپریل 2024

وزیراعظم سعودی ولیعہد سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے متعلق بات کرے۔ سراج الحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولیعہد سے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں پر ہونے والے مظالم کے متعلق بات کریں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے دورے کے متعلق پیغام جاری کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے سعودی عرب میں اس وقت تیس لاکھ پاکستانی شہری مقیم ہیں جبکہ سعودی عرب کی جیلوں میں ہزاروں بے گناہ قیدی موجود ہیں۔

سراج الحق نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں کے حق میں سعودی ولیعہد سے بات کریں۔

واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قید ہیں جن کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سعودی حکومت پاکستانی مزدوروں اور ملازمین کے خلاف بھی مسلسل اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …