جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان سعودی عرب کا دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رکھنے کا عزم، اعلامیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیہ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا، جس میں سعودی وزرا اور تاجر بھی شامل تھے۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/2267017193353992/

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق ایک نئے باب کاآغاز ہے، جس میں دونوں ممالک کی جانب سے مختلف شعبوں میں معاہدوں اورایم اویوز پر دستخط کئے گئے اور دورے کے دوران مجموعی طور پر پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، جب کہ ولی عہد نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہاکرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا، جب کہ سعودی عرب کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کے اقدام کو سراہا گیا، اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی کاوشوں پر وزیراعظم کی تعریف کی، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی حجاج کے لیے خدمات پر سعودی فرمانرواشاہ سلمان کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …