بدھ , 20 مارچ 2019

نیب کا ادارہ پولٹیکل انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا، بلاول بھٹو

میونخ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فرشتے کو بھی چیئرمین نیب بنا دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ سیاسی وفاداریاں بدلنے اور پولٹیکل انجینیئرنگ کے لیے بنایا گیا، آپ ایک فرشتہ کو بھی چیئرمین بنادیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ وہ ادارہ ایسا ہے، وہ سسٹم ایسا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بنایا گیا، اس قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے مفصل قانون ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں الیکشن تو ہوا ہے لیکن جس قسم کے اعتراضات اٹھائے گئے وہ بھی بہت سنگین ہیں، ہمیں ان ایشوز کا ایڈریس کرنا چاہیے۔
چیرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ فریڈم آف پریس پر حملے ہورہے ہیں، فریڈم آف اسپیچ پر حملے ہورہے ہیں، انسانی حقوق جو سب کے لیے برابر ہونا چاہیے وہ پاکستان میں نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بے نامی اکاونٹس کیس میں لارجر بنچ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات آج ہوگی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات آج ہوگی۔پاک ...