بدھ , 20 مارچ 2019

ایمرجنسی نافذ کرنے پر امریکی ریاستوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں 16 ریاستوں کے اتحاد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہنگامی حالت کے نفاذ پر ہر جانے کا دعوی کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈ حاصل کرنے کی غرض سے یہ ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔یہ قانونی مقدمہ کیلیفورنیا کے شمالی ضلعے کی ایک عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے یہ اقدام سرحدی دیوار کے فنڈز کے حصول کے لیے کانگرس کے سامنے پیش ہونے کے بجائے اپنے اختیارات بڑھانے کے لیے اٹھایا۔کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل زیویئر بیکیرا کا کہنا تھا وہ صدر ٹرمپ کو عدالت لے کر جائی گے ’تاکہ ان کی جانب سے صدارتی اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکا جاسکے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’ہم صدر ٹرمپ کو ٹیکس دہندگان کی رقوم پر ڈاکہ ڈالنے سے روکیں گے جو وہ کانگرس کو بائی پاس کر کے کر رہے ہیں۔‘ یہ مقدمہ پیر کو دائر کیا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی حالت کا اعلان اس وقت کیا جب کانگرس نے سرحدی دیوار کے لیے رقوم کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔

امریکی صدر کے خلاف پہلا مقدمہ جمعے کو دائر کیا گیا۔ پبلک سٹیزن نامی ایک گروہ نے قدرتی وسائل اور تین زمین مالکان کی جانب سے یہ مقدمہ دائر کیا جن کی حدود سے یہ دیوار گزرنی تھی۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر کے فیصلہ کو ’سیاسی تھیٹر‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جبکہ نیویارک کے اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے بھی اس فیصلہ کے خلاف قانونی جنگ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ کو تربیت دینے کا اعلان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ایئرلائن ایزی جیٹ نے برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کو پیشہ ...