ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران جدید ترین آبدوز تیار کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران دنیا میں جدید ترین آبدوزیں تیار کرنے والاگیارہواں ملک بن گیا۔یہ بات ایران کے نائب وزیر دفاع ریئر ایڈمرل امیر رستگاری نے اتوار کے روز فاتح کلاس آبدوز کو بحریہ کے حوالے کیے جانے کے موقع پر اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہی۔ریئر ایڈمرل امیر رستگاری نے فاتح کلاس آبدوز کو ملک کی سائنسی، تیکنیکی، تحقیقی اور صنعتی طاقت اور ترقی کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ فاتح کلاس آبدوز میں انتہائی ماڈرن ٹیکنالوجیوں کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آبدوز سمندر کی سطح اور زیر آب جنگ اور دفاع کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب سمندری جہازوں کے لیے بیس میگاواٹ سے زیادہ پاور کا پہلا ٹربائن بھی ملک کے اندر تیار کر لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں فاتح آبدوز کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کے ساتھ ہی فاتح نامی ایران کی جدید ترین آبدوز بحریہ کے حوالے کر دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …