بدھ , 20 مارچ 2019

روس کا لامحدود ہدف کو نشانہ بنانے والے نیوکلیئر پاور کروز میزائل کا تجربہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے لامحدود ہدف کو نشانہ بنانے والے نیوکلیئر پاور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق نیوکلیئرپاور کروز میزائل لا محدود رینج تک ہدف کو نشانہ بنانے اور کئی روز تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل دنیا کے گرد چکر لگانے اور کسی بھی مقام کو ہدف بنا سکتا ہے۔

کروز میزائل جوہری توانائی کی وجہ سے لامحدود وقت تک بھی پرواز کرسکتا ہے اور نیوکلیئر پاور کروز میزائل کو کسی بھی ریڈار سسٹم سے پکڑنا اور اینٹی میزائل سسٹم سے مار گرانا تقریباً ناممکن ہے۔ روس کے نیوکلیئر پاور کروز میزائل کے کامیاب تجربے پرامریکہ نے تا حال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی کم عمر ترین پائلٹ کو تربیت دینے کا اعلان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ایئرلائن ایزی جیٹ نے برطانیہ کی کم عمر ترین خاتون پائلٹ کو پیشہ ...