پیر , 25 مارچ 2019

آل سعود حکومت نے عبدالعزیز بریگیڈ کے کمانڈر کو برطرف کر دیا

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ یمن میں مسلسل ناکامی کے بعد سعودی حکومت نے ملک عبدالعزیز بریگیڈ کے کمانڈر کو فوری طور پر برطرف کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی حکومت نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مقابلے میں پے در پے شکستوں کے بعد ملک عبدالعزیز بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر عبود الشھود کو بر طرف اور نائف الحربی کو اس عہدے پر تعینات کر دیا۔

یہ اقدام صوبہ نجران میں سعودی فوج کے اہداف پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے تازہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں تیرہ سعودی فوجی ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ادھر یمنی عوام کی نمائندہ تنظیم انصار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ مستعفی صدر منصور ہادی کی حکومت اسٹاک ہوم امن سمجھوتے پر عملدرآمد کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس سے بات چیت کرتے ہوئے انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کا کہنا تھا کہ مستعفی حکومت اور سعودی اتحاد امن معاہدے کی پابندی نہیں کر رہا۔

یہ بھی دیکھیں

کلائی پر ابھری ہوئی اس رگ کا کیا مقصد ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے غور کیا ہوگا کہ اکثر آپ کے ہاتھ کی ایک مخصوص ...