بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی ریاست کرناٹک میں 2 لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں 2 لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور دونوں‌ طیارے زوردار دھماکے سے زمین پر گر کر تباہ ہو گئے۔دنیا فتح کرنے کے دعوے دار ریہرسل میں ہی فیل ہو گئے، بھارتی پائلٹس کا اناڑی پن اس وقت سامنے آیا جب ریاست کرناٹک میں ائیر شو کی ریہرسل جاری تھی. بھارتی ائیر فورس کے سریا کرن ہاک طیارے محو پرواز تھے کہ پائلٹس کے کنٹرول کھو دینے کے سبب 2 طیارے فضا میں ٹکرا گئے۔

https://www.facebook.com/iblagh.net/videos/1162001037292842/

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد طیاروں نے آگ پکڑ لی اور گہرے دھویں کے بادل چھا گئے۔ زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد طیارے زمین پر گر کر تباہ ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کا حادثے کے شکار پائلٹس کے بچ نکلنے کا دعوی بھی سامنے آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …