پیر , 25 مارچ 2019

ایل این جی اسکینڈل؛ نیب کی شاہد خاقان عباسی سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ 4 رکنی ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے این ایل جی اسکینڈل سے متعلق سوالات کئے۔

نیب اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے 70سے زائد سوالات پوچھے۔
نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ۔ مجھ پر کوئی الزام نہیں ہے، نیب نے جو سوالات پوچھے ان کے جواب دے دیئے ہیں، نیب نے دوبارہ طلب نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی اسکینڈل میں فراڈ، دھوکہ بازی، بددیانتی، اختیارات کا غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، شاہد خاقان عباسی سے قبل (ن) لیگ دور کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

’مخصوص بیانیے کی پیروی نہ کریں تو غدار کہلاتے ہیں‘بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری ...