ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرانے کی کوشش، بھارت نے لیٹر تیارکرلیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت روکنے کیلیے لیٹر تیارکرلیا۔ایک ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیئرمین ونود رائے کے ایما پر چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کی طرف سے تیار کیے جانے والے اس لیٹر کے مسودے میں آئی سی سی کے چیف ڈیوڈ رچرڈسن اور ورلڈ کپ کی ٹونامنٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر اسٹیو الورتھی کو مخاطب کیا گیا ہے.

بی سی سی آئی کا جمعہ کو اجلاس آئی پی ایل اور معمول کے دیگر معاملات پر غور کرنے کیلیے بلایا گیا تھا، تاہم آئی سی سی کو بھجوانے سے پہلے لیٹر پر غور کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس کو بھی ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا۔یاد رہے کہ آئی سی سی کے آئین میں ایسی کوئی شق موجود ہی نہیں کہ جس کی بنیاد پر اس طرح کا انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …