ہفتہ , 20 اپریل 2024

’بھارتی غیر ذمہ دارانہ رویے سے صورتحال سنگین ہو سکتی ہے‘ملیحی لودھی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحی لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ناصرف خطے بلکہ عالمی امن اور سلامتی کو نہایت سنگین صورتحال سے دوچار کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی قیادت کاغیر ذمہ دارانہ رویہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے سے موجود کشیدہ صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہے۔ یہ صورتحال ناصرف ہمارے خطے بلکہ عالمی امن وسلامتی کے لئے نہایت سنگین خطرے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کاخواہشمند ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی قیادت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی اور کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل پر بھی بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …