جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی یک طرفہ پالیسیاں یورپ کو یرغمال بنا ئے ہوئے ہیں ، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا نے اپنی پالیسیوں سے پورے یورپ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے امریکی پالیسیوں کے روس پر اثرات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے کئی دہائیوں قبل جوہری توانائی سے دست بردار ہوکر مرتب کی گئی یک طرفہ پالیسیاں یورپ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے یرغمال بنا رہی ہیں۔

سرگئی لاوروف نے اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لیے مزید کہا کہ امریکا کے زیر اثر نیٹو اپنی وسعت پذیری کی پالیسی کے تحت مقدونیہ، یوکرین اور جارجیا کو اپنی صف میں شامل کرنے کے لیے کوششوں میں جُتا ہوا ہے جس سے نیٹو کی یورپ میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے یورپی یونین سے تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی تاجر برادری امریکی پابندیوں سے اکتا چکی ہے اور تاجر اب روس کی جانب دیکھ رہے ہیں جس کے باعث روس اور یورپی یونین کے باہمی تجارتی حجم میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روسی وزیرخارجہ نے امریکا کو یورپی یونین پر پابندی عائد کرنے سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم 300 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …