ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیر اعظم کا ایف بی آر کو ٹیکس ہدف پورا کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر کو ٹیکس ہدف پورا کرنے کی ہدایت کردی، وزیر اعظم نے ایف بی آر سے ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کا پلان مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس ہدف پورا کرنے لئے ایف بی آر کو ہدایت کردی، ایف بی آر دو ہفتوں میں وزیراعظم کو ٹیکس شارٹ فال پورے کرنے کا پلان پیش کرے گا، ایف بی آر آٹھ ماہ میں 2350 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرے گا جبکہ چار ماہ میں 2000 ارب روپے کا ٹیکس حاصل کرنا ہے، مارچ سے جون تک ہر ماہ 500 ارب روپے کا ٹیکس حاصل کرنا ہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ گزشتہ سال جولائی سے فروری تک ایف بی آر نے 2060 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ، مالی سال کے سات ماہ میں ایف بی آرکو 191 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہوا، ایف بی آر ٹیکسوں کا مقررہ ہدف ہر صورت حاصل کرے ، ایف بی آر ٹیکسوں کا ہدف حاصل کرنے کا پلان اگلے چار ماہ میں وزیراعظم کوپیش کرے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …