بدھ , 24 اپریل 2024

وزارت خارجہ میں اہم اجلاس :مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اور بھارتی جارحانہ عزائم پر وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں سابقہ خارجہ سیکریٹریز اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی جارحانہ رویے پر شرکاء نے تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹریز خارجہ اور سفارتکاروں سے مشاورت کی جارہی ہے جن کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر جامع اور مربوط لائحہ عمل تیار کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ سابق خارجہ سیکرٹریز کے ساتھ خارجہ پالیسی امور پر مشاورت سود مند رہی ہے۔

دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے بعد دفترخارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا اور سفارتی و سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے جہاں حریت قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں 10 ہزار اضافی بھارتی فوجی تعینات کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …