ہفتہ , 20 اپریل 2024

ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات: کم جانگ ان بذریعہ ٹرین ویتنام روانہ

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اُن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے بذریعہ ٹرین ویتنام روانہ ہوگئے۔امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان دوسری ملاقات ویتنام کے دارالحکومت میں 27 اور 28 فروری کو پہلے سے طے ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کم جانگ اُن کی روانگی کی تصدیق کی اور پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں۔ممکنہ طور پر کم جانگ ان کی بہن کم یو جونگ اور ان کے انتہائی قریبی ساتھی و اہم مذاکراتی رکن سابق جنرل کم یونگ چول بھی ہمراہ ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان ملاقات کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ اس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملات پر بات ہوگی جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کسی حد تک پہلے ہی کامیابی حاصل کی جاچکی ہے۔اس سے قبل دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں ملاقات ہوئی جس کے دوران تلخ باتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …