ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی ترک کرنی ہو گی۔میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں وہ پاکستان کے آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید لکھا کہ بہتر ہے بھارتی آرمی چیف علاقائی امن و استحکام کے جنرل باجوہ کے وژن کو فالو کریں۔میجرل جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کے وژن کے لیے بھارت کو پاکستان دشمنی کو "ان فالو” کرنا ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …