جمعہ , 19 اپریل 2024

پاک بھارت کشیدگی: دفترخارجہ میں کرائسزمینجمنٹ سیل قائم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث دفتر خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ کی صورت میں پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ خطے کی صورتحال پر پاکستان دوست ممالک سے رابطے میں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیل مختلف اداروں کے درمیان رابطے کے لیے 24 گھنٹے کام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہر اقدام کا ٹھوس جواب دیتے رہیں گے، بھارت کے ساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجود ہیں، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کی گئی تو پوری قوت کیساتھ جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال پر پاکستان دوست ممالک سے رابطے میں ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہیں جبکہ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ بھی ابھی تک بھارت سے واپس نہیں آئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …